لاہور (کلچرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس بننے پر ن لیگ کے ایم پی اے رانا محمد سلیم کے حلقہ پی پی 211 خانیوال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس سلسلے میں چھ کسی میں بھرپور جشن منایا گیا۔ چودھری سجاد گجر ایڈووکیٹ اور چودھری اعجاز گجر کے ڈیرے پر خصوصی تقریب ہوئی مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر ریاض احمد گجر، ارشاد گجر، فیاض گجر، انور گجر، فقیر محمد گجر، فیصل گجر، شوکت گجر، ابراہیم گجر، چودھری نور احمد گجر، فقیر حسین گجر، محمود گجر نے مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی رانا سلیم پہلے سے زیادہ حلقہ عوام کی خدمت کریں گے۔ چھ کسی کی گجر برادری بھی ہمیشہ رانا سلیم کے شانہ بشانہ رہے گی اور وفاداری پر آنچ نہیں آنے دے گی۔