لاہور(نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان لاہور کے صدر باوّ عمران نے پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کے حوالے سے کہا وزیر اعلیٰ کا پانچویں کلاس تک کے طلبہ کو سکولوں میں فری دودھ مہیا کرنا ایک احسن اقدام ہے۔ یہ پروگرام پورے خطے میں ہزاروں بچوں کو فائدہ پہنچائے گا جس سے ان بچوں کی نشوونما مزید بہتر ہوگی ابتدائی تعلیم میں غزائیت کی اہمیت بچوں کی علمی اور جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا پانچویں کلاس تک کے طلبہ کو فری دودھ مہیا کرنا احسن اقدام :باوّ عمران
Sep 02, 2024