حضورنبی ؐصادق و امین ،انسانیت کیلئے رول ماڈل ہیں:طاہر القادری 

Sep 02, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جاپان (گنما) میں سیر ت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حضور نبی اکرمؐ منصب نبوت پر فائز ہونے سے قبل صادق و امین کی شہرت رکھتے تھے۔ آپؐ  کی امانت و صداقت کے اپنے اور پرائے سبھی معترف تھے۔ دیانت داری اور جہد مسلسل سے کامیابی ملتی ہے۔ آپؐ پوری انسانیت کیلئے رول ماڈل ہیں۔ آپؐ نے قتل و غارت میں گھرے ہوئے عرب معاشرے کو اخلاقیات کی تعلیم دی۔آپؐ کی تعلیم و تربیت کے فیضان سے ایک دوسرے کی ناحق جان لینے والے جانیں بچانے والے بن گئے۔ سیرت طیبہؐ پر عمل دونوں جہانوں کی کامیابی کی کنجی ہے۔ جاپان میں ہونیوالی تاریخی سیرت النبیؐ کانفرنس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،شیخ حماد مصطفی،شیخ احمد العربی، میاں علی عمران، ملک ممتاز،رانا نفیس حسین قادری،معاذ اعجاز،ڈاکٹر عبد الرحمن صدیقی،پروفیسر سلیم الرحمان،عبد القدوس بھٹی،مہر محمد اکرم، ڈاکٹر منصور میاں،محمد عظیم مرزا نے خصوصی شرکت کی۔

مزیدخبریں