عمران نذیر کا دورہ بابا بلھے شاہ ، قصور، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سہولیات کا جائزہ

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، قصور اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، رائیونڈ کا رات گئے دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔  وزیر صحت نے مریضوں کے غیر ضروری ریفرل سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ 3 مہینوں میں مریضوں کے ریفرل رپورٹ طلب کرلی۔ انہوںنے کہا مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت کی فراہمی میری ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں کنسلٹنٹ اور انیستھزیا کے ڈاکٹر کی تمام شفٹوں میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔ ایوننگ اور نائٹ شفٹوں میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر ایم ایس کا احتساب ہوگا۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کیلئے لیبز کو اپگریڈ کردیا گیا۔ دونوں ہسپتالوں کی ایمرجنسی، بچہ، میڈیکل وارڈز اور ڈائیلاسز سنٹر گئے۔انہوں نے فارمیسی میں موجود ادویات کا ریکارڈ چیک کیا۔ مریضوں نے ادویات کی مفت فراہمی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں بجلی کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل  کئے جائیں گے۔ ہسپتالوں کے دورے کے دوران سی ای اوز ہیلتھ ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر زبیر حسن بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...