ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے  رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آبادکا اجلاس 4 ستمبر بروز بدھ بمقام پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ کمیٹی کے ممبران میں مفتی ضمیر احمد ساجد، مفتی محمد اقبال نعیمی،مفتی عبدالسلام جلالی،مولانا ابو بکر صدیق،مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی،علامہ سجاد حسین جوادی،پیر محمد ممتاز احمد ضیاء نظامی و دیگر علماء کرام شریک ہوں گے۔ عبدالخبیر آزاد  ماہ ربیع الاوّل۶۴۴۱ھ کے چاند کی رؤیت کا فیصلہ اور اعلان کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن