آکسفورڈ یونیورسٹی میں بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت کی جگہ نہیں : دانیال چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر دانیال چودھری اور طلال چودھری نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔دانیال چودھری نے آکسفورڈ ایک عالمی شہرت یافتہ ادارہ ہے، گارڈین کا آرٹیکل بانی پی ٹی آئی کی سوچ اور جھوٹ کی عکاسی ،  جھوٹ اور کردار کو بے نقاب کرتا ہے، خود کو پاکستان کے سامنے الگ اور مغربی دنیا کے سامنے الگ کردار کے طور پر پیش کرتے ہیں۔  آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایسی شخصیت کی کوئی جگہ نہیں، برطانیہ میں اسامہ بن لادن کو سپورٹ کرنے والی سوچ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن پر اپنے ملک میں سزا بھگت رہے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی جیسا چانسلر منتخب ہو جائے تو یونیورسٹی کا کیا مستقبل ہوگا؟۔ ایسی شخصیت چھوٹے سے سکول کا بھی پرنسپل ہوتو کافی سوال اٹھ جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی پر کرپشن ثابت شدہ، طالبان کے بارے سوچ سب کے سامنے ہے۔

ای پیپر دی نیشن