علی گیلانی کی تیسری برسی، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال: اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے: شہباز شریف

اسلام آباد + مظفر آباد + سری نگر (این این آئی+ کے پی آئی) شیر کشمیر سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ مقبوضہ وادی میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی اور کشمیریوں نے مل کر عملی طور پر حریت رہنما کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے جاری اپنے پیغامات میں کہا کہ جموںو کشمیرکے بارے میں سید علی گیلانی کا موقف کشمیریوں کی مزاحمتی جدوجہد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی کو یقین تھا کہ بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ سیدعلی گیلانی نے "ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے کا نعرہ لگایا۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکویٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں سید علی گیلانی کو شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے لازوال جدوجہد امن اور انصاف کی خواہش رکھنے والوں کو تحریک دیتی رہے گی۔ فیاض حسین جعفری اور سید سبط شبیر قمی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے زندگی بھر بھارتی تسلط سے جموں وکشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے انتھک جدوجہد جاری رکھی۔ سید علی شاہ گیلانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام ’’جہد مسلسل ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کی فضا ’’گیلانی تیرا قافلہ رکا نہیں جھکا نہیں‘‘ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ بھارت سے آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ریلی میں شریک شہری ’’ گیلانی تیرا قافلہ رکا نہیں جھکا نہیں ‘‘ ’’ ہم چھین کے لیں گے آزادی‘‘ ’’ بھارت سے لیں گے آزادی‘‘ فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء سید علی گیلانی کے معروف نعرے '' اسلام کی نسبت سے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے'' نعرے بلند کر رہے تھے۔ مقررین نے جہد مسلسل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی بھارتی جبرواسبتداد کے باوجود ایک چٹان کی طرح دلی کے سامنے کھڑے رہے۔ سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیئے لازوال جدوجہد کی اور مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس شدہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے مطالبے پر قائم رہے۔ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں بارہ برس بھارتی جیلوں میں گزارے۔ پاسبان حریت حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام سینٹرل پریس کلب سے گھڑی پن چوک تک ریلی نکالی گئی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی کو کشمیر کی تحریک آزادی کے معتبر نام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سید علی گیلانی نے پوری زندگی اس مقصد کے ل ئے وقف کر دی۔ کشمیر کے عوام کی آزادی اور ان کی خودارادیت کی جدوجہد کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قید و بند کی تکالیف اور صعوبتیں بھی سید علی گیلانی کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیری رہنما سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی حریت فکر سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی جبکہ مودی سرکار 92 سالہ سید علی گیلانی سے اتنا خوفزدہ تھی کہ انہیں بیماری کے باوجود آخری سانس تک نظر بند رکھا گیا۔ آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی کی بے مثال خدمات تاریخ آزادی کشمیر کا روشن باب ہے اور ان کی جدوجہد، بے پناہ ایثار اور ان گنت قربانیوں کو تمام پاکستانی ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ علی گیلانی کا نعرہ 'ہم پاکستانی اور پاکستان ہمارا' مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک گونجتا رہے گا۔ حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سید علی گیلانی ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک سوچ اور انقلاب کا نام ہے۔ سید علی گیلانی کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، شہیدوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ آزادی کی جدوجہد میں شدت آئے گی ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...