سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے فل اسکیل آپریشن کا 16ستمبر سے آغاز کیا جائے گا ، پلان کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی ہر دیہی یونین کونسل میں کم سے کم 10 سینٹری ورکرز اورچار لوڈر رکشہ کے ساتھ کوڑا کی ڈور ٹو ڈور کلیکشن کرکے گاؤں میں قائم عارضی کوڑا کلیکشن پوائنٹ تک پہنچایا جایا گا جہاں سے ٹرالیوں سے کوڑا لفٹ کروا کر یوسی کے ڈمپنگ پوائنٹ پر ڈمپ کرنا ضلع کونسل کے ذمہ داری ہوگہ اس ضمن میں درکار وسائل وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری کئے جارہے ہیں اورآئندہ 10روز کے اندر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلع کونسل ہی?مین ریسورس اور مشینری و دیگر انتظامات کو مکمل کریں گے اور اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں ون ٹائم بلک ویسٹ ( روڑیوں ) کو لفٹ بھی کیا جائے گا اور اس کے بعد کسی جگہ بلک ویسٹ جمع بھی نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ستھرا پنجاب پروگرام ‘دیہی علاقوں میں آپریشن 16ستمبر سے شروع ہوگا: وزیر بلدیات
Sep 02, 2024