ماسکو(این این آئی )روس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرائن کی جانب سے روسی علاقے بلگورود پر حملے کی مذمت کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن نے کہا کہ بلگورود میں یوکرائنی حملے میں 5 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے تھے، انہوں نے یو این سیکرٹریٹ اور عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ بولگورود پر یوکرائنی جارحیت کی مذمت کی جائے۔دوسری جانب روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے روس اور یوکرائن کے درمیان مذاکرات کے مخالفین کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا ہے۔روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر پیوٹن نے ڈیڑھ برس پہلے بھی مذاکرات کے امکانات پر بات کی تھی اور روس اب بھی مذاکرات کا مخالف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو التوا کا شکار کرنیوالوں کو یہ جاننا چاہیے کہ جتنا دیر ہوگی اتنا ہی کسی سمجھوتے پر پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔لاوروف نے کہا کہ استنبول مذاکرات کے وقت سمجھوتے پر پہنچنا بہت آسان تھا مگر یوکرائن نے مذاکرات میں دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔
روس کا اقوام متحدہ سے بلگورود پر یوکرائن حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ
Sep 02, 2024