ویانا(این این آئی)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے شعبے میں سعودی عرب کے عزائم مکمل طور پر جائز ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے انٹرویو کے تناظر میں مزید کہا کہ انہیں سعودی عرب کے بین الاقوامی کنٹرول کے احترام اور ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کو صاف توانائی کے ذرائع سے فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہے۔رافیل گروسی نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ جوہری توانائی کا پرامن استعمال ایک واضح راستہ ہے جو کاربن سے پاک مستقبل کی طرف لے جاتا ہے۔ صاف توانائی کے بتدریج تصور کی طرف منتقلی پر ہم سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ یہ بات چیت موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات کے دوران کی جارہی ہے۔
ایٹمی توانائی میدان میں سعودی عرب کے عزائم جائز ، اٹامک انرجی ایجنسی
Sep 02, 2024