ملک بھرکی یونیورسٹیوں کی ٹی ٹی ایس پر کام کرنیوالے  فیکلٹی ممبران کو مسائل کا سامنا 

 فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کی ٹینور ٹریک سسٹم (ٹی ٹی ایس) پر کام کرنے والے فیکلٹی ممبران کو طویل عرصے سے مسائل کا سامنا ہے جن پر توجہ نہیں دی گئی۔ اب ان مسائل کو حل کرنے کے لیے‘ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) نے ایک "جائنٹ ایکشن کمیٹی (JAC)" تشکیل دی ہے۔ جے اے سی کا پہلا اجلاس 30 اگست 2024 کو آن لائن منعقد ہوا جس میں سولہ (16) یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی جن کی فیکلٹی ٹی ٹی ایس پر ہے۔ مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی اور ان کے حل کے لیے ایک جامعہ حکمت عملی تیار کرنے کی تجاویز دی گئیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظرفی الحال، ہمارے یونیورسٹی اساتذہ اور محققین کی ایک بڑی تعداد بیرون ملک جا رہی ہے۔ اس پر اتفاق کیا گیا کہ چیئرمین ایچ ای سی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے ٹی ٹی ایس کے مسائل کے مستقل حل کے لیے درخواست کی جائے گی تاکہ پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کو بچایا جا سکے اور ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں اضافے اور باقی مسائل کو حل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن