قصور (نمائندہ نوائے وقت) سرحدی گاؤں عطر سنگھ والا میں دریائے ستلج میں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ 22 سالہ احسن اور 18 سالہ محسن جو کوٹ پیراں قصور کے رہائشی ہیں، گزشتہ روز دوستوں کے ساتھ دریا میں نہانے گئے۔ گہرے پانی میں اچانک غوطہ آنے سے دونوں ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے دونوں جوانوں کی ڈیڈ باڈیز دریا سے برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔
قصور: دریائے ستلج میں نہاتے 2 دوست ڈوب گئے
Sep 02, 2024