کاہنہ(نامہ نگار) گزشتہ روز ایس ایچ او کاہنہ فاروق اعظم کو خفیہ اطلاع ملی کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں لکھوکی گائوں کے قریب فارم ہائوس پر ڈانس پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا جارہا ہے ۔پولیس نے چھاپہ مارا تو شرکاء پارٹی نے بھاگنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا تے ہوئے 15 لڑکیوں سمیت 32افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزموں کے قبضے سے حقے‘شیشہ ،شراب کی بوتلیں ‘ڈی جے و دیگر ممنوعہ سامان برآمدہوا جسے پولیس نے قبضہ میں لیتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرلیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کامیابی کارروائی پر کاہنہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔