لاہور (نیوز رپورٹر) گیس چوری کے خلاف سوئی ناردرن کے کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید 51 گیس کنکشن منقطع کر دیے گئے، اور 7 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں غیر قانونی گیس کے استعمال پر 5 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 14 کنکشن منقطع کیے، اور 2.5 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔ ملتان میں ٹیم نے 11 کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشن منقطع کیے۔ فیصل آباد میں 1 کنکشن منقطع کیا اور 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ شیخوپورہ میں 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ بہاولپور میں 5 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشن منقطع کیے۔ ساہیوال میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا اور 2 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا۔ راولپنڈی میں غیر قانونی گیس کے استعمال پر 2 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 4 کنکشن منقطع کیے۔ پشاور اور کرک میں ٹیم نے غیر قانونی گیس کے استعمال پر 4 کنکشن منقطع کئے اور گیس چوری کے مقدمات میں 2 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا۔ دریں اثناء این این آئی کے مطابق لیسکو ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق لیسکو کی جانب سے اب تک بجلی چوری میں ملوث 101 ملازمین کو معطل کیا جاچکا ہے، مہم کے دوران 10 ملازمین کو گرفتار بھی کروایا گیا۔/ نارتھ سرکل میں11، سنٹرل سرکل میں 7، ایسٹرن سرکل میں10، اوکاڑہ سرکل میں 2، ساتھ سرکل میں 4، شیخوپورہ سرکل میں 4، قصور سرکل میں 51 اور ننکانہ سرکل میں12 ملازمین کو معطل کیا گیا۔ اسی طرح نارتھ سرکل میں 1، ایسٹرن سرکل میں 8 جبکہ قصور سرکل میں ایک ملازم کو گرفتار کیا گیا۔
انسداد گیس و بجلی چوری مہم‘ کنکشن منقطع‘ لاکھوں روپے وصول‘ متعدد ملازم معطل
Sep 02, 2024