کلرسیداں (نامہ نگار) پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان عوام پارٹی دیگر جماعتوں سے قدرے مختلف ہے، ہم جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ ووٹ کے ذریعے کامیابی ہی حقیقی جمہوریت اور فتحیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں کے قریب بکھڑال میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر اسلام راجہ سے ان کے سسر ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ منور حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ طاہر بشیر، راجہ فیصل منور، حافظ عثمان عباسی بھی موجود تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات سے ملکی سیاست میں استحکام نہیں آیا بلکہ نفرت اور انتشار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انتخابی عمل کے نتائج کو تسلیم کر لیا جاتا تو حالات کچھ اور ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں میں عوام رابطہ مہم شروع کریں گے۔
ووٹ کے ذریعے کامیابی ہی حقیقی فتح یابی ہے: شاہد خاقان عباسی
Sep 02, 2024