انجنیئرنگ یونیورسٹی لاہور: پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک جانیوالے 57 اساتذہ واپس نہیں آئے‘ 26 کروڑ روپے کا نقصان 

لاہور(نیٹ نیوز) ڈائریکٹر آڈٹ پنجاب کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے 5 سال کے دوران پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک جانے والے انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے 57 اساتذہ وطن واپس نہیں آئے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا  لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی کے 57 اساتذہ سالہا سال سے غیر حاضر ہیں۔ پی ایچ ڈی اور ایچ ای سی سکالرشپ پر بیرون ممالک جانیوالے اساتذہ کی غیر حاضری کے باعث یونیورسٹی کو 26 کروڑ 93 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2019 سے 2023 کے دوران بیرون ملک جانے والے اساتذہ پی ایچ ڈی مکمل ہونے کے بعد بھی واپس نہیں لوٹے، اساتذہ کا تعلق یونیورسٹی کے لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کیمپسز سے ہے۔42 اساتذہ کو سکالر شپ کی مد میں 16 کروڑ روپے دیے گئے، 2 خواتین سمیت 15 اساتذہ کو سکالر شپ میں 10 کروڑ 73 لاکھ روپے دیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن