پشاور(این این آئی )سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے خود پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل خان نے کہا کہ بدعنوانی کے لیے بنائی گئی گڈ نہیں بلکہ بیڈ گورننس کمیٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لیے بھی تیار ہوں۔شکیل خان کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کے جلسے تک خاموش ہوں، جلسے کے بعد موقف عوام کے سامنے رکھوں گا۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملاقات میں سب بتاؤں گا۔