راناافضال کاانتقال ‘گورنر پنجاب‘ مریم اورنگزیب‘علیم خاں کی راناتنویر کے گھر جاکرتعزیت

Sep 02, 2024

لاہور‘مریدکے‘شرقپور (نیوزرپورٹر‘نامہ نگاران)  گورنر پنجاب  سردار سلیم حیدر خاں ‘مریم اورنگزیب ‘ عبدالعلیم خان اور مصدق ملک نے وفاقی وزیررانا تنویر حسین کی رہائشگاہ پر اْن سے ملاقات کی اور اْن کے بڑے بھائی رانا افضال حسین کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔  سی او الجلیل گارڈن چوہدری نصراللہ وڑائچ ،سردار سلیم حیدر خاں ‘صوبائی ‘وفاقی وزراء نے رانا افضال حسین کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ غم میں برابر کے شریک ہیں۔رانا افضال مرحوم مخلص ‘نڈر سیاستدان تھے ۔

مزیدخبریں