ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے لئے  آج سے ناکے لگیں گے 

لاہور( این این آئی)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ٹوکن ٹیکس میں10فیصدرعایت کی مدت ختم ہو گی ،آج (پیر)کے روز سے ڈیفالٹرز کے لئے ناکے لگیں گے۔محکمہ ایکسائز موٹر برانچ لاہورنے رعائتی مدت کے دوران 5ارب 40کروڑکے ٹیکس وصول کیے۔موٹر برانچ نے 3ارب 42کروڑ سے زائد صوبائی ٹیکس اور1ارب 97کروڑ سے زائد وفاقی ٹیکس وصول کئے۔

ای پیپر دی نیشن