کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی سے راولپنڈی کیلئے سر سید ایکسپریس بحال کردی گئی۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق سرسید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہے، 16 کوچز پر مشتمل سر سید ایکسپریس فیصل آباد کے روٹ سے جایا کرے گی۔ٹرین میں ایک اے سی سلیپر، تین اے سی بزنس اور ایک اے سی سٹینڈرڈ کوچز شامل ہیں جبکہ آٹھ اکانومی کوچز کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا حصہ ہے، ٹاپ لیول کمپنی ٹرین میں کھانا فراہم کرے گی۔ ٹرین میں فراہمی آب اور صفائی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں ‘مسافروں کو فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے بھی ہو سکے گی۔ٹرین سے ریلویز کو سالانہ تقریبا 3 ارب روپے آمدن ہوگی۔عامر بلوچ نے کہا مزید بتایا کہ اگلے ماہ مزید دس ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا ارادہ ہے۔
کراچی تا راولپنڈی سر سید ایکسپریس براستہ فیصل آبادنجی شعبہ کے تحت بحال
Sep 02, 2024