گجرات (نامہ نگار) ہائیکورٹ میں تحریک انصاف گجرات کے صدر سلیم سرور جوڑا کی نظربندی چیلنج ہونے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل گجرات سے رہا کر دیا گیا۔ ان کی رہائی کیلئے اہلیہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر ورک نے 21 اگست کو انکے خاوند سلیم سرور جوڑا کی نظربندی کا حکم سیاسی بنیادوں پر جاری کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔