پشاور (صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ڈرامے پر جعلی حکومت کو مستعفی ہو کر پی ٹی آئی سے معافی مانگنی چاہیے، نالائق ٹولے کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی کے سوا کچھ نہیں ۔ احسن اقبال سمیت تمام لیگی رہنما جب میڈیا سے آئوٹ ہوجاتے ہیں تو 9 مئی پر بیان داغ دیتے ہیں، 9 مئی کے ڈرامے پر جعلی حکومت کو مستعفی ہو کر پی ٹی آئی سے معافی مانگنی چاہیے۔ 9 مئی کا منہ توڑ جواب عوام نے 8 فروری کو پی ٹی آئی پر اعتماد کر کے دیا تھا، احسن اقبال سمیت تمام قائدین فارم 47 اور الیکشن کمشنر کے سہارے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے ہزار بار کہا ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لئے جوڈیشل کمیشن نہیں بنا رہے، جوڈیشل انکوائری سے واضح ہوجائیگا کہ 9 مئی کے اصل محرکات کیا تھے۔
9 مئی ڈرا مہ ‘ جعلی حکومت کو مستعفی ہو کر پی ٹی آئی سے معافی مانگنی چاہیے:بیرسٹرسیف
Sep 02, 2024