لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب دو بچوں سمیت 3 افراد کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ ایک بچے کی عمر 8سال، دوسرے کی 12 سال ہے۔ شناخت بدر اور طلحہ کے نام سے ہوئی ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے کنویں کے ڈھکن پر اُچھل رہے تھے کہ اس دوران ڈھکن ٹوٹنے سے کنویں میں گر گئے۔ بچوں کو نکالنے کیلئے ایک پلمبر کو بلایا گیا جو کنویں سے ایک بچے کو واپس لا رہا تھا کہ رسی ٹوٹ گئی اور وہ بھی کنویں میں جاگرا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کنویں کی چوڑائی کم ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا رہا۔ بعدازاں دوگھنٹے بعد تینوں کی نعشوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران ایک اہلکار بھی کنویں میں پھنس گیا تھا جسے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
کراچی: 2 بچے کنویں میں جاگرے‘بچانے والے سمیت تینوں جاں بحق
Sep 02, 2024