لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کو خط لکھ کر مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے تجاویز دی ہیں ۔پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی دیگر نے کہا کہ انکم ٹیکس کی طرح سیلز ٹیکس کی تمام کارروائی ، نوٹیفکیشن اوراپیل وغیرہ کو آن لائن کیا جائے۔