وزیر اعظم نے اخبارات کے سرکاری  اشتہارات کے نرخ میں 20  فیصد  اضافے کی منظوری دے دی 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اخبارات کے سرکاری اشتہارات کے نرخ میں 20  فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے جسے منسٹری آف فنانس میں بھیجا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا سی پی این ای کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی پی آئی او نے اخبارات و جرائد کو درپیش دیگر مسائل بغور سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ای پیپر دی نیشن