شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جھوٹے وعدوں کی بجائے عملی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ (ن) لیگ نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کے اتحاد میں بھرپور کردار ادا کیا اپناگھر اپنی چھت سکیم سے بہت سے مستحق گھرانوں کو اپنی چھت میسر ہوگی اس اقدام پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خراج تحسین کی حقدار ہیں پنجاب میں بجلی کے نرخوں میں غریب عوام کو دیا گیا ریلیف بھی مثالی اقدام ہے جس سے عوام میں خوشی و مسرت پائی جارہی ہے ، میاں نواز شریف عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے سرگرم ہیں اور وفاق و پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں جس سے عوامی خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے میں بڑی مدد مل رہی ہے۔