وقار النساء کالج میںجشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب

گوجرخان (نامہ نگار)جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب ڈائرکٹر یٹ آف ایجوکیشن کالجز راولپنڈی ڈویژن نے وقار انساء کالج میں منعقد کروائی،تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی انتہائی ضروری ہیں،سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب منیب الرحمن ،راولپنڈی ڈویژن 400 پوائنٹ کے ساتھ پنجابBS / ADP سپورٹس فیسٹیول میں دوسرے نمبر پررہا، ہائیر ایجوکیشن پنجاب، سپورٹس ونگ ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے زیر انتظام اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز راولپنڈی کے تعاون سے وزیر اعلیٰ پنجاب جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پہلا ہائیر ایجوکیشن پنجاب  اے ڈی پی / بی ایس (انٹر ڈویژن) ٹیبل ٹینس  (بوائز اینڈ گرلز)  اور ہاکی (گرلز) مقابلوں کا اختتامی روز تھا پنجاب بھر سے طلباء و طالبات کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں بھرپور حصہ لیاٹیبل ٹینس بوائز ایونٹ میں چمپئین کا تاج سرگودھا ڈویژن نے اپنے سر سجایادوسری پوزیشن راولپنڈی ڈویژن اور تیسری پوزیشن ڈی جی خان ڈویژن کے حصے میںرہی ٹیبل ٹینس گرلز ایونٹ میں  راولپنڈی ڈویژن نے پہلی دوسری پوزیشن ملتان ڈویژن اور تیسری پوزیشن سرگودھا ڈویژن نے حاصل کی ہاکی گرلز ایونٹ میں چمپئین ہونے کااعزاز فیصل آباد ڈویژن نے حاصل کیا دوسری پوزیشن ملتان ڈویژن اور تیسری پوزیشن ڈی جی خان ڈویژن نے حاصل کی آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈلزٹرافیوں اور اسناد سے نوازا گیاکھلاڑیوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید کا شکریہ ادا کیا کہ وہ طلباء و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بھرپور موقع دے رہے ہیںاس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی منیب الرحمن سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب تھے شیر احمد ستی ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز راولپنڈی، امجد اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزراولپنڈی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس وقاص اکبر پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ پروین پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ وقار النساء کالج چن کی شبانہ روز محنت سے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یہ کالج اب ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتا ہے راولپنڈی کی سپورٹس ٹیم جن میں پروفیسرثوبیہ سلطانہ چودھری ،پروفیسر فہمید ہ،پروفیسر ثماویہ و دیگر انتظامی کمیٹیوں کے ممبران نے رہائش اور کھیلوں کے مقامات پر بہترین انتظامات کئے اور کھلاڑیوں کو اچھی ٹرانسپورٹ بھی فراہم کئے رکھی۔

ای پیپر دی نیشن