ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین متحدہ علماء کونسل راولپنڈی ڈویژن علامہ حافظ محمد صدیق اور نائب صدر مرکزی علماء کونسل مولانا شعیب صدیق نے وفاق المدارس العربیہ پنجاب کے ناظم مولاناقاضی عبدالرشید مرحوم کی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ قاضی عبدالرشیدمرحوم نے زندگی بھرفتوے سے نہیں بلکہ تقوے سے اسلامی عظمتوں کا پرچم سربلند رکھا،اورتحفظ ختم نبوتؐ کے ساتھ ساتھ عظمت ناموس صحابہؓواہلبیتؓکیلیئے سرگرم کرداراداکیا ،انہوں نے کہاکہ مرحوم قاضی عبدالرشیددینی جماعتوںکے اندراتحادویگانگت کے روح رواںرہے ،اورمسلک حقہ کی ترجمانی کیلیئے ان کے قدم کبھی بھی نہیں ڈگمگائے ،مرکزی عہدیدارمولاناشعیب صدیق نے مزیدکہاکہ قاضی عبدالرشیدکی وفات سے دینی حلقوںمیںبہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے،دینی علوم کے حصول کی تڑپ رکھنے والے لاکھوں طلباء ایک عظیم مہربان اورمشفق استادکی سرپرستی سے محروم ہوگئے ہیں ،مولانامحمدشعیب صدیق نے قاضی عبدالرشید مرحوم کے صاحبزادے جانشین قاضی جنیدرشیدسے بھرپو راظہارہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام تر صلاحیتوںسمیت ان کے ساتھ ہیں،اورآپ اپنے والدگرامی قاضی عبدالرشیدکے مشن کو جاری رکھیں،ہماری دعائیں اوربھرپورتعاون آپ کے ساتھ رہے گا،اس موقع پرتعزیت کرنے والوںمیںقاری شمس الدین،مولانا عطا المحسن صدیقی،مولانا محمد طارق فاروقی،مولانا محمد عباس،مولانا مفتی فاروق سعدی اور دیگر مدرسین اورطلباء بھی موجودتھے۔
قاضی عبدالرشیدکی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاپورا نہیں ہوگا، حافظ صدیق
Sep 02, 2024