گوجرخان (نامہ نگار)شہدائے کربلا کی یاد میں گزشتہ چالیس سال سے زائد عرصہ سے روایتی مجلس کااہتمام برمکان درفاطمیہ بانی مجلس سید ہاشم رضا ہاؤس نمبر 13 بڑکی وارڈ3 گوجرخان میں منعقد ہوئی جس میں اہل بیت سے محبت و عقیدت رکھنے والے افراد نے شرکت کی، مجلس میں امام حسین ؑاور واقعہ شہدائے کربلا پیش کیا گیانواسہ رسول کی قربانی حق اور باطل کی تھی جس میں پورے گھرانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیااور شہدائے کربلا کی قربانیاں ہمیں ایثار،قربانی،حق اور باطل میں فرق کی تلقین کرتا ہے،روایتی مجلس میں معروف ذاکر سید سروش انصر بخاری، سید صماب اور سید ہاشم رضا ودیگر نے منقبت اور نواحہ پیش کیا جبکہ شہدائے کربلا میں پیش آنے والے واقعات کو حاضرین مجلس کے سامنے اپنے بیانات و گفتگو کے انداز میں پیش کیامجلس کے آخر پر باقاعدہ حاضرین نے ماتمداری کی اور جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پہنچا۔