مری (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراجمل بلوچ نے کہا ہے کہ مری کے تاجروں نے حکومت کی جانب سے کسی قسم کے ممکنہ آپریشن کو مسترد کر دیا ہے پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے غریبوں کے روزگار نہ چھینے،تاجرملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈہی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر تاجروں کا استحصال ختم نہ کیاگیاتو معیشت کاپیہ جام ہوجائے گا پاکستان کا 80 فیصد تاجر ن لیگ کا حمایتی تھا28 اگست کی شٹرڈاون ہڑتال حکومت کی پالیسیوں کیخلاف عدم اعتماد ہے ن لیگ نے اپنی غلط پالیسیوں کے باعث تاجر کا اعتماد کھو دیااگر مری کے تاجروں کے روزگارچھینے گئے تو پاکستان کے تاجر خاموش نہیں بیٹھیں گے اوراحتجاج کادائرہ اسلام آباد پھیلایاجائے گا کشمیر ہائی وے اور مری آنے جانے والے تمام راستے بند کر دیں گے اجمل بلوچ نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں موجودہ حکومت اپنی غلط پالیسیوں پر نظر ثانی کرے گی،اجب دونوں ہاتھوں سے ایک کھوکھے والے معذور شخص کاکھوکھا انتظامیہ نے رات کے وقت آپریشن میں مسمارکردیاتھا کو جب اجمل بلوچ کے سامنے پیش کیاگیاتوانہوں نے اپناخطاب روک دیا اوراپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے، تاجروں کی اجتماع سے مرکزی انجمن تاجران مری کے سابق صدر راجہ طفیل اخلاق،راجہ اکمل نواز،اورنگزیب عباسی،ظہیرچاچو ،عبدالحمید عباس،قمر زمان عباسی،عامرعباسی، سعادت مرتضی عباسی اور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔