ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ سے متعلق متعددمساجدکے آئمہ وخطباء اورمدارس دینیہ کے اساتذہ کرام کامشترکہ اجلاس جامعہ صدیقیہ لالہ رخ واہ کینٹ میں شیخ الحدیث حضرت مولانا فتح محمدکی سرپرستی میں منعقد ہوا،جس میں مولانا نور محمد،مولانا سعید الرحمٰن،خطیب مفتی آصف اقبال،مولانا مفتی کلیم اللّٰہ بٹ،مولانا تنویر احمد،مولانا عبد الرؤف،مولانا شفیق الرحمن، قاری محمد داؤد،مفتی حسین علی سفیان،مولانا عبد القدوس محمدی،سمیع اللّٰہ بٹ،مولانا عمر فاروق اور قاری خلیل سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی،اجلاس میں مرحوم قاضی عبد الرشید رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اور ان کی خدمات کوسراہاگیا،اجلاس میںلاہورمینارپاکستان میں 7ستمبرکوگولڈن جوبلی ختم نبوتؐکانفرنس میں بھرپو راندازمیںشریک ہونے کے عزم کااظہار کیاگیا،ماہ ربیع الاوّل کے مہینے میں ختمِ نبوتؐ اور سیرت النبیؐ کے لیے دروسِ قرآن مجید اور پروگرام طے کیے گئے اور اس حوالے سے ٹیکسلا میں جامع مسجد اکبر مرکز توحید و سنتؐ میں ختمِ نبوت کانفرنس جس کے مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا عطاء اللہ بندیالوی ہوں گے،جملہ اہل اسلام سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
ٹیکسلاواہ کینٹ کے آئمہ،خطباء اورمدارس دینیہ کے اساتذہ کامشترکہ اجلاس
Sep 02, 2024