فتح جنگ (نامہ نگار)دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عرس اعلی حضرت پر اجتماع کا انعقاداراکین شوریِ، علمائے کرام،اساتذہ و طلبا، شعبہ جات کے ذمہ داران کی شرکت اجتماع میں نگران شوری کامولانا عمران عطاری کا سیرت اعلیحضرت پر سنتوں بھرا بیان اختتام پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی سمیت عالم اسلام کی فتح و کامرانی کیلئے خصوصی دعائیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب عرس اعلی حضرت کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے عاشقان اعلی حضرت شریک ہوئے، اجتماع سے نگران شوری مولانا محمد عمرا ن عطاری نے اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ کی سیرت سے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا، اجتماع سے نگران شوری مولانا محمد عمران عطاری نے اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ کی سیرت سے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ کے وصال کو سو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے،آج بھی اہل محبت آپ کا عرس مبارک بڑی محبت وعقیدت سے مناتے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ اعلی حضرت بڑی باکمال شخصیت تھے کہ بچپن ہی سے اسلام ودین کے علوم سیکھتے رہے، اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے والد ماجد مولانا مفتی نقی علی خان رحمتہ اللہ علیہ کی صحبت اختیار کی،آپ کے والد ماجد نے آپ کو فتوی دینے کی تربیت دی اورپھر فتوی دینے کی اجازت بھی عطا فرمائی اس طرح آپ رحمتہ اللہ علیہ تیرہ سال کی عمر میں مفتی کی مسند پر تشریف فرماہوئے، عرس اعلی حضرت کے اجتماع میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے آپ رحمتہ اللہ علیہ کے لکھے گئے کلام بھی پڑھے۔