گوجرخان (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صحیح معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کردار ادا کر رہی ہیں دیہی علاقوں میں طبی سہولیات اور سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں جو کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ان خیالات کا اظہار مظہر حسین وارثی حبیب الرحمن مغل حاجی شبیر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جس تیز رفتاری کے ساتھ صوبہ پنجاب کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے بالخصوص شعبہ تعلیم اور صحت میں ان کی کاوشیں رنگ لائیں گی اور اس سے عوامی مسائل میں کمی ہوگی اور بہتر نتائج سامنے آئیں گے