موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس اب ایک دن میں بنے گا،سٹی ٹریفک آفیسر

Sep 02, 2024

 کلرسیداں(نامہ نگار)سٹی ٹریفک افیسر کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف موٹر سائیکل ڈرائیورنگ لائسنس بنوانا چاہتے ہیں تو وہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ راولپنڈی کے کسی بھی خدمت مرکز(قاسم مارکیٹ کچہری راول روڈ شاہین پارک,تھانہ کینٹ, ٹیکسلا، کہوٹہ ،کلرسیداں, گوجرخان کے مقامی دفاتر سے رجوع کریں۔ایک دن میں سارا کام ہوگا اسی وقت لرنر بنے گا اسی وقت ٹیسٹ کی فارمیلیٹی ہوگی اور لائسنس بن جائیگا۔ایک سال کے لائسنس کی سرکار ی فیس تقریباً 1700 اور 5 سال کا بنوانے کی تقریباً 3500 ہے جو اپ نے خود ایزی پیسا سے جمع کروانی ہوگی۔یہ سہولت صرف چند دن تک محدود ہے جو کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے لہذا جلد سے جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

مزیدخبریں