اہل بیت کا ذکر اللہ نے خود بلند کیا ،اسی میںکامیابی ہے ، عنایت شاہ کاظمی

اسلام آباد(وقائع نگار)25صفر المظفر کا مرکزی تاریخی جلوس بسلسلہ چہلم سید الشہدا حضرت امام حسین پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ کی زیر قیادت مرکزی امام بارگاہ سید محمد اسلم شاہ سیکٹر ایف 14 مین سروس روز ٹھلہ سیداں اسلام آباد سے برآمد ہوا جلوس میں ہزاروں محبان اہل بیت نے شرکت کی ملک بھر سے ماتمی سنگتیں بھی شریک ہوئیں۔جگہ جگہ دودھ پانی ومشروبات کی سبیلیں لگائی گیئں۔ عالمی شہرت یافتہ نوحہ و منقبت خواں سید فرحان علی وارث علامہ عاقل رضا زیدی علامہ سید محمد حسنین نقوی علامہ علی جواد نجفی مقصود حسین جعفری و دیگر نے ذکر محمد و آل محمد بیان کیا سالانہ قدیمی مجلس عزا کا بھی انعقاد ہوا سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ اور سید صغیر شاہ نے تمام انتظامات کی کڑی نگرانی کی۔ مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار سخی اجی مبارک شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ پاک اہل بیت کا ذکر اللہ پاک نے خود بلند کیا ہے یہی ذکر اور عشق کامیابی کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ہمارے پیارے وطن کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائے۔ آخر میں پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی کے والدین زوجہ مرحومہ کے بلند درجات اور ہمشیرہ محترمہ کی صحت اور سلامتی اور ملک میں قیام امن کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن