بوچھال کلاںـ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ساحل رسول چیمہ نے پرائس مجسٹریٹ چوہدری اسد علی خان کے ہمراہ میانی اڈا پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد گراں فروشوں کو جرمانہ کیا اور کئی دکانداروں کو وارنگ دی کہ وہ اپنی اشیاء ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کریں جبکہ میانی اڈا پر تجاوزات مافیا کو فورا تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو دن میں سڑک کنارے جو چیز نظر آئی ضبط کر لئی جائے گی انہوں نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کے خلاف ہمارے ساتھ تعاون کریں مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کی نشاندھی کریں ہم ان کے خلاف کاروائی کریں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار اور پرائس مجسٹریٹ کا دورہ میانی
Sep 02, 2024