گوجرخان (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام تحصیل گوجرخان کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا قاری ریاض عثمانی مرکز اہلسنت جامع مسجد مدینہ حیات سرروڈ میں منعقد ہوا 7ستمبر مینار پاکستان یوم الفتح کوہونے والے عظیم الشان اجتماع کے بارے مشاورت ہوئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری ریاض عثمانی مولانا صدیق الرحمان مفتی فیض الرحمن مولانا سید صادق حسین شاہ اور مفتی سعید اللہ قاسم نے کہا کہ پوری تحصیل میں عوامی بیداری مہم کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے علماء وعوام کو اس کی ترغیب دے کرتیار کیاجائے تاکہ گوجرخان سے بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے اس سلسلہ میں مختلف مساجد میں ختم نبوت کی ترتیب بنائی گی اور طے کیا گیاکہ ہررکن کم ازکم ایک گاڑی لیکر جائے لاھور کیلے قافلے کی روانگی کا وقت 7ستمبر بروزہفتہ صبح آٹھ بجے جناح ہوٹل کے پاس جمع ہونگے اور پھر وہاں سے روانہ روانگی ہوگی اس کام کو مزید تیز اور شہر میں آگاہی مہم کیلے بروز جمعرات جامع مسجد مدینہ حیات سرروڈسے ایک عظیم الشان ختم نبوت موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی جو گلیانہ موڑ سے ہوتی ہوئی گوجرخان چوک میں ختم ہوگی اجلاس میں مولانا قاضی عبد الرشید کی دینی وسماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ریاض عثمانی کی زیر صدارت جمعیت علمائے اسلام تحصیل گوجرخان کا ہنگامی اجلاس
Sep 02, 2024