گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی بیرسٹرعقیل ملک سے ملاقات 

Sep 02, 2024

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران حاجی محمدرفیق خان،حاجی محمدنعیم خان،حاجی جمشیداختراعوان،شفاقت خان، عاطف خان ،عباس شاہ،ٹرانسپورٹروںکے درپیش کانٹاسسٹم کے حوالے سے مشکلات کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلیئے خصوصی مشیربرائے وزارت قانون اسلام آبادبیرسٹرعقیل ملک اورچیئرمین کوہستان گروپ حاجی ملک نصیرالدین کے دفترپہنچ گئے،بیرسٹرعقیل ملک نے ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے پیش کردہ مسائل کوبڑی توجہ اورتحمل کے ساتھ سنا،اورکہاکہ آپ کے جائزمسئلہ کے حل کیلئے میںچیئرمین این ایچ اے اوروفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے ملاقات کرکے ان کوتمام صورتحال سے آگاہ کرونگا،انہوںنے کہاکہ علاقہ ٹیکسلاواہ کینٹ،سنگجانی اورجڑواںعلاقے میرے حلقہ انتخاب کاحصہ ہیں،ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیںہونے دینگے،محکمہ شاہرات کے حکام سے بھی گفتگوہوگی،اوروفاقی وزیرعلیم خان سے بھی آپ کے مسائل کے حل کی بابت بات چیت کی جائے گی۔

مزیدخبریں