اسلام آباد(خبرنگار)کوہسار یونیورسٹی مری میں پہلی بورڈ اف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایم فِل اور ایم ایس کے تھیسز پروپوزلز پیش کئیے گئے۔ اس میٹنگ کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری کوہسار یونیورسٹی مری نے چئیر کیا اور پرو وائس چانسلر محترم ڈاکٹر محمد سلطان کو چئیر تھے اور اس میٹنگ کے سیکرٹری ڈاکٹر محسن گھمن رجسٹرار کوہسار یونیورسٹی مری تھے اور بیرونی ممبران میں ڈاکٹر نظام اللہ جو کہ ایکس وائس چانسلر رہ چکے ہیں ، ڈاکٹر عزرا خانم جو کہ ایرڈ یونیورسٹی میں شعبہ بائیو کیمسٹری کی ہیڈ رہی ہیں شامل تھے تمام انچارج فیکلٹی کوہسار یونیورسٹی مری ، ڈاکٹر رملہ شاہد، ڈاکٹر وقاص بنگیال ، ڈاکٹر عبد الصمد ،ڈاکٹر حسین گیلانی شامل تھے اس میٹنگ کے پریزنٹرز ڈاکٹر وقاص بنگیال ڈاکٹر عدنان ڈوگر، ڈاکٹر آفتاب احمد ، ڈاکٹر عمران خان ،ڈاکٹر شاہد حسین اور ڈاکٹر سعدیہ ستی اور ڈاکٹر عدنان شیریں تھے اس میٹنگ میں پیش کیے جانے والے پروپوزلز کو سراہا گیا اور مذید تحقیق کی اجازت دی گئی۔ اس میٹنگ کو ڈاکٹر سمیع اللہ نے آرگنائز کرایا.