معیشت کا انحصار رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹری پر ہے،میاں یٰسین

Sep 02, 2024

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نائب صدراسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں یٰسین نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا دارو مدار تعمیراتی شعبے کی ترقی میں ہی ممکن ہے مگر قومی دولت کا ستر فیصد بنانے والا تعمیراتی شعبہ زبوں حالی کا شکار ہو رہا ہے۔ تعمیراتی شعبے کو بہتر رواں کرنے کیلئے بینکوں کے ذریعے فنانسنگ کو آسان بنایا جائے کیونکہ ہماری قومی معیشت کا انحصار رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹری پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے فنانسنگ ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے، پاکستان میں رہائشی یونٹس کی ضرورت کے پیش نظر حکومت کو چاہیے کہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی مراعات جاری کرے یہ حقیقت ہے کہ جب بھی کسی ملک میں معاشی بحران آتا ہے تو اس ملک کی اولین ترجیح ہوتی ہے کہ تعمیراتی شعبے کو مراعات دی جائیں۔

مزیدخبریں