پاکستان کی بقاء صوفیا کی تعلیمات کو فروغ دینے میں ہے،نویدالحسن مشہدی 

اسلام آباد(خبر نگار) جماعت جلالیہ پاکستان نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں افکار صوفیا کانفرنس منعقد کی، صدارت مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی ،نگرانی پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کی۔کانفرنس میں صاحبزادہ میاں محمد صالح نقشبندی مجددی ،صاحبزادہ حافظ محمد جوادالحسن جلالی،صاحبزادہ حافظ محمد سعداللہ جلالی،میجر جنرل ریٹائرڈ فاروق احمد خان وائس چانسلر IIUP ودیگر نے بھرپور شرکت کی۔سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان مفتی پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ بھکھی شریف نے کہا کہ برصغیر میں اسلام صوفیا کرام کی ہی بدولت پھیلا۔صوفیا کرام نے امن ومحبت اور اخوت کا درس دیا۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جامعات اور تعلیمی اداروں میں صوفیائے کے افکار کو عام کرنے کے لیے تحقیقی چیئرز قائم کی جائیں۔خانقاہوں پر معاشرتی تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کونسل بنانے سے عدالتی نظام پر بوجھ کم ہوگااورلوگوں کو مسائل کے حل میں آسانی ہوگی۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مثر پالیسی وضع کرے۔پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ جماعت جلالیہ پاکستان ملک بھر میں صوفیا کرام کی تعلیمات وافکار کو عام کر رہی ہے۔پاکستان کی بقا اور ترقی صوفیا کرام کی تعلیمات کو فروغ دینے میں ہے۔اس موقع پر جامعہ اسلام آباد کی طلبہ تنظیم اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ کوئز مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں مفتی پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی نے انعامات تقسیم کیے اور ملک وملت کے لیے خصوصی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن