موٹروے پولیس نے گمشدہ بچے کو بحفاظت والدین کے حوالے کردیا

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیسکے مطابق دوران پٹرولنگ کلرکہار کے قریب موٹوے پولیس نے ایک بچہ جس کی عمر آٹھ سے نو برس تھی گھومتے ہوئے دیکھا۔پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ راستہ بھول کر موٹروے کی جانب آیا ہوا ہے۔  اس صورتحال میں بچے کو حفاظتی تحویل میں لے کر اس کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی گئی۔  بالاخر بچے کے والد سے رابطہ کر کے بچہ  بحفاظت ان کے حوالے کر دیا گیا۔ اسی طرح ایک اور واقعے میں سیکٹر ای 35 جاری کس کے قریب ایک ساتھ سے آٹھ سالہ بچہ جس کا نام محمد جنید تھا موٹر وے پولیس نے سڑک کے قریب پریشان حال دیکھا۔  معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ گھر کا راستہ بھول کے اس جانب ا ٓچکا ہے۔ جس پر بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا اور  مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کرتے ہوئے موٹروے پولیس بچے کے گھر والوں  تک پہنچ گئی اور بچہ باحفاظت ان کے حوالے کر دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن