اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )توانائی کے شعبے کی تشکیل نو کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ایک سینئر ریسرچ اکانومسٹ ڈاکٹر عمر صدیق نے کیا انھوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر، جو معیشت کے استحکام اور توسیع کے لیے ناگزیر ہے، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت سے بری طرح متاثر ہوا ہے ان بڑھتے ہوئے اخراجات نے کئی کمپنیوں کے آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ کر دیا انھوں نے کہا کہ بہت سی فرمیں توانائی کے زیادہ ٹیرف کی وجہ سے شمسی اور ہوا کی توانائی جیسے قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کر کے گرڈ سے باہر جانے کا انتخاب کر رہی ہیں انھوں نے تجویز دی کہ توانائی کے شعبے کی تشکیل نو کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔