راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) الخدمت فانڈیشن پاکستان کے شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی پاکستان بھرکے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔مرکزی،ریجنل،اضلاع اور علاقائی سطح پر قائم ڈیزاسٹرسنٹرز میں ریسکیو اورریلیف کاامدادی سامان پہنچادیاگیا جہاں سے متاثرین کو فراہمی جاری ہے۔ متاثرین کوتیارکھانا،فوڈ پیکج، خیمے،مچھردانیاں ودیگرامدادی سامان فراہم کیاجارہا ہے۔645افراد کو بارشوں او رسیلابی علاقوں سے ریسکیوکیا گیاجبکہ الخدمت فانڈیشن کی جانب سے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں 1603متاثرین کو میڈیکل ایڈاور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مرکزی نائب صدروچئیرمین الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ اعجازاللہ خان کی زیرصدارت آن لائن اجلاس میں جاری امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لے کر آئندہ کے لئے پلاننگ کی گئی۔اعجازاللہ خان نے کہاکہ قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔ قبل ازیں شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ الخدمت فانڈیشن پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے اوسی ایچ اے کے اشتراک سے ڈی ایم سی راولپنڈی میں رضاکاروں کی دوروزہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کاانعقادکیا۔ کوآرڈینیشن یونٹ کی سربراہ م فریدہ کاسویو اور نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ فضل محمود ٹریننگ کے اختتامی سیشن میں شریک ہوئے اور شریک رضاکاروں کے جذبے کوسراہا۔فضل محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فانڈیشن موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح پرعز م ہے ۔ الخدمت فانڈیشن اب تک 3ہزار رضاکاروں کی ٹریننگ مکمل کرواچکی ہے۔ پاکستان میں انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ اوچا کے سربراہ نعمان طاہر نے رضاکاروں کی ٹریننگ کے مختلف سیشن کروائے،دوسرے دن کی عملی مشق میں شرکا کو مختلف گروپس تشکیل دے کر آفات سے بچاں کے عملی اقدامات کی تربیت دی گئی۔