جمعیت علما پاکستان ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام ختم نبوت گولڈن جوبلی کل ہوگی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام نفاذ نظام مصطفیؐ اور مقام مصطفیؐ،تحفظ آئین ختم نبوتؐ پر جانوں کے نذرانے دینے والوں کی یاد اور تجدید عہد کیلئے 3ستمبر2024بروز منگل بعد از نماز مغرب عظیم الشان ختم نبوت گولڈن جوبلی کا انعقاد ا  ویسٹریج مارکی نزد ریلوے واشنگ لائن میں ہوگا جس میں جگر گوشہ قائد ملت صاحبزادہ محمد اویس نورانی صدیقی مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علما پاکستان ، پیر طریقت رہبر شریعت آفتاب طریقت صاحبزادہ پیر سید سعادت علی شاہ آستانہ عالیہ چورا شریف،صاحبزادہ پیر سعدالرحمن عیدگاہ شریف، مفتی محمد سلیمان رضوی، الحاج پیر صابر حسین شاہ۔ پیر محمد ندیم سلطان آستانہ عالیہ حق باہو شریف،ڈاکٹر جاوید اختر نورانی،  رہنما جمعیت علما پاکستان مولانا غلام الدین سلطان، پیر حافظ وحید احمد دریائے رحمت شریف، صدر جمعیت علما پاکستا ن ضلع راولپنڈی حافظ محمد حسین چشتی، اسیر تحرک ختم نبوت ملک عبدالحفیظ، سابق ایم پی اے عامر فدا پراچہ ،صدر مرکزی سیرت کمیٹی شیخ ناصر علی، صدر مرکزی انجمن تاجران ملک ارشد اعوان، نائب صدر جے یو پی مفتی عبدالرحمن قریشی، جنرل سیکرٹری جے یو پی ارشد محمود عباسی اور دیگر خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن