راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزراولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے راولپنڈی پولیس کے 4500 افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں، تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز سٹیڈیم کے اطراف اور گردونواح میں گشت کر رہی ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں راولپنڈی پولیس کرکٹ میچوں کی بہترین سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ایس ایس پی آپریشنزحافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ پاک، بنگلہ دیش کرکٹ میچوں کے دوران موثر اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔