راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ہم پاکستانی،پاکستان ہمارا ہے،سید علی گیلانی کا یہ نعرہ مقبوضہ کشمیر کے غاصبانہ قبضے سے آزادی تک گونجتا رہے گا۔سید علی گیلانی انقلاب اور فتح کا نام تھے،انہوں نے اپنی ساری زندگی قابض بھارتی افواج کی قید،نظر بندی اور کرفیو میں گزاری،بھارتی ہنداتوا سرکار کی نام نہاد جمہوریت کو سید علی گیلانی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔قابض بھارتی افواج نے سید علی گیلانی کی گھر کی خواتین پر تشدد اور زبز دستی رات کے اندھیر ے میں کرفیو لگا کر مقبوضہ کشمیر کے عظیم لیڈر کی تدفین کرائی۔ان خیالات کا اظہار چئیرپرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن و حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پنجاب آرٹس کونسل میں سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک سوچ اور انقلاب کا نام ہے، سید علی گیلانی نے ساری زندگی آزادی کے لئے وقف کر دی۔ا ن کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، شہیدوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات وثقافت وممبر پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے سخت حامی تھے، عمر بھر غاصب بھارتی فوج کے مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تحریک آزادی پر آواز بلند کرتے رہے۔انہوں نے رودادِ قفس، نوائے حریت، بھارت کے استعماری حربے سمیت 21 تصانیف تحریر کیں جبکہ صدائے درد، ملت مظلوم، مقدمہ حق اور پیام آخرین کے مصنف بھی تھے۔تحریک آزادی میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے سید علی گیلانی کو اعلی ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا تھا۔