ایف بی آر مذاکرات سے قبل تاجر دشمن ٹیکس سکیم واپس لینے کا اعلان کرے، اجمل بلوچ 

Sep 02, 2024

اسلام آباد ( خبر نگار) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد اجمل بلوچ ،سیکرٹری اطلاعات خالد چوہدری، پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ، کے پی کے کے صدر ملک مہر الہی،  سیکرٹری جنرل  میر یاسین مینگل ،بلوچستان کے صدر عبد الرحیم کاکڑ، سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی جنوبی پنجاب کے صدر طارق کریم، لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ،آزاد کشمیر کے صدر افتخار فیروز گلگت بلتستان کے صدر مسعود خان ،سندھ تاجر اتحاد کے چیرمین جمیل پراچہ انجمن تاجران کراچی کے صدر ارشد خان جنرل سیکرٹری رضوان عرفان اور کراچی تاجر اتحاد کے چیرمین شرجیل گوپلائی نے کہا ہے کہ ایف بی آر مذاکرات سے قبل تاجر دشمن ٹیکس سکیم واپس لینے کا اعلان کرے۔ تاجر نمائندے کسی کواڈنیٹرز کی موجودگی میں مذاکرات نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں