بلوچستان میں دہشت گردی واقعات نے قوم کوپریشان کردیا، عبدالقدیرخاموش

Sep 02, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)دہشت گردی کے پے در پے واقعات کامقصدپاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرناہے۔پاک فوج  اورسیکورٹی ادارے اپنی جانیں قربان کر کے ملک کی سلامتی کو یقینی بنا رہے ہیں۔بیرونی طاقتیں صوبائیت پرستی کو ہوا دے رہی ہیں تاکہ ملک میں انتشار پیدا ہومعاشی وسیاسی استحکام کے لیے سیاسی قوتیں باہمی مذاکرات کریں ۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگرحاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرنے کہاہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی  کے حالیہ واقعات نے قوم کوپریشان کردیاہے ہماری سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ مذاکرات سے مسائل کو حل کیا جائے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ جب معاملات مذاکرات سے حل نہ ہو رہے ہوں تو فوجی اپریشن ہی واحد حل رہ جاتا ہے۔

مزیدخبریں