پی پی ملک و قوم کی بہتری کیلئے عملی کام پر یقین رکھتی ہے، عامر فدا پراچہ

Sep 02, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان و سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال مرکزی رہنما پی پی پی عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بلاول بھٹو کا وعدہ پورا کرکے دکھایا بلاول بھٹو نے کم آمدنی والے گھرانوں میں مفت ہوم سولرز پینل تقسیم کیئے آصف زرداری اور بلاول بھٹو ملک و قوم کی بہتری کے لیے عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور پیپلز پارٹی عوام کی مشکلات کو عملی طور پر حل کرنے کی صلاحیتیں رکھتی ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پراچہ عوامی خدمت مرکز راولپنڈی میں ملاقات کے لیے آئے ہوئے پی پی پی کارکنان سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عام شہریوں کے مسائل سے واقف بھی ہے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیتیں بھی رکھتی ہے اگر سندھ کی طرح وفاق اور باقی صوبوں میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومتیں قائم ہوں تو عوام کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہنگامی بنیادوں پر اپنی آئینی و حکومتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں